شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایک بار پھر وفاقی حکومت پر برس پڑے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر  و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف ایک بار پھر وفاقی حکومت پر برس پڑے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے عمل کے پیچھے حکومت کی بدنیتی مکمل واضح ہے، اس طرح قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں  پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حکومت نے قومی اسمبلی میں غیر معمولی عجلت، جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے  حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں غیر معمولی عجلت، جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔ اس کے پیچھے حکومت کی بدنیتی مکمل واضح ہے۔ اس طرح قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے