بلاول بھٹو زرداری

اٹھارویں ترمیم کے بعد کوئی بھی آئین شکن اپنی مرضی کا نقاب نہیں لگا سکتا، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد کوئی بھی آئین شکن اپنی مرضی کا نقاب نہیں لگا سکتا۔ پیپلز پارٹی اٹھارویں ترمیم پر مکمل عملدرآمد کے لیے سرگرم عمل ہے، حتمی فتح عوام ہی کی ہوگی۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام دستور کی پاسداری اور جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اٹھارویں ترمیم کو 12 سال مکمل ہونے کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت حکومت کے دوران اٹھارویں ترمیم کی منظوری تاریخ ساز کارنامہ تھا۔ اٹھارویں آئینی ترمیم نے 1973کے متفقہ آئین کی روح کو بحال کیا۔ اٹھارویں آئینی ترمیم پاکستان کے جمہوریت پسند قوتوں کی عوام دوستی اور پاکستان پسندی کا مظہر ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم کے تحت صدر کو حاصل تمام ایگزیکٹو اختیارات پارلیمان کو دیے، اٹھارویں ترمیم کے نتیجے میں صوبوں کو ان کا حق ملا، وفاق مضبوط ہوا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم نے صوبہ خیبرپختونخوا کو اس کی شناخت دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے