عبدالقادر مندوخیل

عمران خان کو کراچی کی عوام نے مسترد کردیا ہے۔ عبدالقادر مندوخیل

کراچی (پاک صحافت) عبدالقادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام نے عمران خان اور اس کی عوام دشمن پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔ جس سے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی دھاندلی بھی واضح ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 کراچی سے کامیاب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر مندوخیل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ اور قول و فعل میں تضاد کل کی شکست کا واضح ثبوت ہے۔ ثابت ہوگیا پی ٹی آئی نے حلقہ این سے 249 میں خود ساختہ سروے کروائے۔

عبدالقادر مندوخیل کا مزید کہنا ہے کہ اداروں کے تقدس کی بات کرنے والے ڈھائی سال سے اداروں پر حملہ آور ہیں، پی ٹی آئی ارکان نے پریس کانفرنس میں خود شکست تسلیم کی ہے۔ ثابت ہوگیا لیاری سمیت پورے ملک میں 18 جولائی 2018 کو ووٹ چوری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے