عثمان انور

9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔ آئی جی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات اچانک پیش نہیں آئے، باقاعدہ منصوبے کے تحت سب کچھ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈا بھی کیا گیا، ان تمام ثبوت عدالتوں میں بھی پیش کریں گے۔ ٹارگٹ پہلے سے سلیکٹڈ تھے جو ہوا منصوبہ بندی سے ہوا، جناح ہاؤس، جی ایچ کیو اور ریڈیو پاکستان سمیت دیگر تنصیبات پر ایک ہی وقت میں حملے کیے گئے۔

ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بیحرمتی کی گئی، شرپسندوں کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، حماد اظہر، یاسمین راشد، مراد راس اور دیگر کی کالز کا ریکارڈ موجود ہے۔ یہ وکٹم کارڈ کھیل رہے ہیں، پہلے کہا 40 بندے مرے ہیں پھر کہا گیا 25 بندے مرے ہیں، کہا گیا جس نے مور چوری کیا اسے تشدد کرکے مار دیا گیا، وہ شخص زندہ ہے ہم نے اس کی ویڈیو پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایک کال کا ریکارڈ موجود ہے عدالتوں میں پیش کررہے ہیں، 2019 اور 2021 کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں اور ہم پر ڈالی گئیں۔ شرپسندوں کے درمیان کالز کا ریکارڈ موجود ہے جہاں دشمن بھی نہ پہنچ سکے وہاں یہ شرپسند پہنچ گئے، ہماری خواتین افسران کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے