نوازشریف فہیم اشرف

آل راؤنڈر فہیم اشرف کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات

لندن (پاک صحافت) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے فہیم اشرف سے ان کے کرکٹ کیرئیر پر تبادلہ خیال کیا۔ فہیم اشرف ان دنوں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے لندن میں موجود ہیں، سسیکس کاؤنٹی کلب نے فہیم اشرف کو 2022 کے بقیہ کاؤنٹی سیزن کے لیے سائن کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ سسیکس کے لیے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، امید ہے ٹیم میری پرفارمنس سے لطف اندوز ہوگی۔ خیال رہے کہ فہیم اشرف پاکستان کی جانب سے 14 ٹیسٹ میچز، 31 ون ڈے اور 42 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے