شاہد خاقان عباسی

نیب کا مقصد جمہوریت کی بجائے آمریت کو فروغ دینا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی نے نیب کو غیرآئینی اور غیرقانونی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے آمر نے آمریت کو فروغ دینے کے لئے بنایا تھا اور اب بھی نیب اسی پالیسی پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نیب کو وجود میں لانے کا مقصد اپوزیشن کو دبانا اور دھمکانا ہے۔ نیب اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے کیونکہ یہ ادارہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال ہوگیا لیکن حکومت کورونا وائرس پر قابو نہ پانے میں ناکام ہے۔ ایک سال قبل جو اموات کی شرح تھی آج پاکستان میں اس سے زیادہ ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے کورونا وائرس کا ایک بھی ٹیکہ نہیں خریدا۔ پاکستان خیرات لے کر کورونا کا مقابلہ کر رہا ہے۔ ویکسین کے نام پر عوام کو لوٹا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے