پیپلزپارٹی

آزاد کشمیر ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

باغ (پاک صحافت) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے پندرہ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے ضیاء القمر 22 ہزار 35 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے مشتاق احمد منہاس 16 ہزار 271 ووٹ حاصل کرسکے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار راجہ ضمیر تیسرے نمبر پر رہے۔

اس سے پہلے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے پندرہ پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک جاری رہی ، پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے جبکہ پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔

خیال رہے کہ یہ نشست سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درميان کانٹے کا مقابلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے