خواجہ آصف

وزرات عظمی ن لیگ کا حق ہے، پی ٹی آئی ہر الیکشن پرمسئلہ کرتی ہے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزرات عظمی ن لیگ کا حق ہے، پی ٹی آئی ہر الیکشن پر مسئلہ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 3 سال میں بہت سے ایسے اقدامات کرنا پڑیں گے جس سے بعض طبقات کی تکلیف بڑھے گی، اکثریت ہمارے پاس ہے، مسلم لیگ ن کا حق بنتا ہے کہ وزیراعظم ہمارا ہو۔ میاں صاحب کا جذبہ دیکھ کر میرا اعتماد بھی بحال ہوا۔ ہم پنجاب کو مثال بناتے ہوئے بتائیں گے کہ صوبوں میں کس طرح حکومت اور نتظامات چلائے جاتے ہیں ،پنجاب کی حکومت کو بہتر بنائیں گے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات اچھی رہی، بہت زیادہ مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ کراچی کےلوگوں کو حقیقی شکایات ہیں جہاں پانی اور دہشتگردی کے مسائل ہیں۔ پہلے بھی میاں صاحب نے کراچی کے مسائل حل کیے۔ ہمیں احساس ہے کہ کہیں نا کہیں کوئی کوتاہی ہوئی ہے، کوئی کمی رہ گئی تو وہ ہم حکومت میں آکر عوام کی خدمت اور ریلیف دے کر پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عادت ہے وہ ہر الیکشن پر ایشو کرتی ہے۔ انتخابی نتائج پیپلزپارٹی کو بھی قبول ہیں۔ ہماری نشستوں میں اضافہ ہونا شروع ہوچکا ہے، ہم کسی کو لالچ نہیں دے رہے بلکہ آزاد امیدوار خود آنا چاہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے