قمر زمان کائرہ

آج کی صورتحال کے مطابق پیپلزپارٹی اپنا بیانیہ سامنے رکھ رہی ہے۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آج کی صورتحال کے مطابق پیپلز پارٹی اپنا بیانیہ سامنے رکھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاست کا بیانیہ خاص صورتحال اختیار کرتا ہے، سماج کے مطابق باتیں کرنا پڑتی ہیں۔ اتحادی حکومت کے ساتھ تھے، اس دوران جو زبان تھی وہ الیکشن میں نہیں ہوسکتی۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ باقی ملکوں میں بھی اتحاد بنتے ہیں، ہوسکتا ہے ہمارا نقطہ نظر حالات کے تابع ہو، مہنگائی کا ذمہ دار سسٹم کو سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لیے صفیں ہموار ہورہی ہیں لیکن نواز شریف اور پارٹی کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے