امریکہ نے چین پر نئی ویزا پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نے چین پر نئی ویزا پابندیاں عائد کردیں

امریکہ نے چین سے متعلق نئی ویزا پابندیاں متعارف کروادی ہیں جن پر چینی وزارت خارجہ نے شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں سیاسی دباؤ قراردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی سی این این کے مطابق امریکہ  نے چین سے متعلق نئی ویزا پابندیاں متعارف کروادی ہیں جنھیں چینی وزارت خارجہ نے اسے سیاسی دباؤ اور سرد جنگ کی ذہنیت کا نتیجہ قراردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے تمام ارکان کو ویزے کے اجرا میں نئی پابندیاں متعارف کروا دی گئی ہیں۔

نئے قوانین کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو صرف امریکہ کے سفر کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کا ویزا جاری کیا جائے گا جب کہ اس ویزا پر انہیں ایک ہی بار امریکہ آنے کی اجازت ہوگی، اس سے قبل اس ویزے کی مدت دس برس تک تھی۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سے سبکدوش ہونے میں دو ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی معاہدوں اور کورونا وائرس کے بعد چین سے متعلق انتہائی سخت گیر مؤقف اختیار کیا ہے جس کے بعد دنیا کی ان دوبڑی اقتصادی طاقتوں کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

گوٹریس

105 ممالک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حمایت کرتے ہیں اور صیہونی حکومت پر تنقید کرتے ہیں

پاک صحافت اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے صیہونی حکومت کے مقبوضہ علاقوں میں سفر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے