خواجہ آصف

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعطم نومبر میں کرینگے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر فیصلہ وزیراعطم شہباز شریف نومبر میں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی فریضہ ہے، اسے بحث کا موضوع نہ بنایا جائے، سیاستدان بھلے دست و گریبان ہوتے رہیں لیکن اداروں کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کوشش کررہی ہے ک ملک کو بیرونی مدد نہ ملے، ایسی باتیں کرنے والے قومی مجرم ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ سیلاب متاثرین کے لئے دوست ممالک امداد پاکستان نہ بھیجیں، یہ پوری قوم کے ساتھ دشمنی اور غداری ہے۔ حکومت اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے دن رات کوشش کررہی اور عمران خان اس پر بھی اپنی منفی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے