عون چوہدری

آج انتشار کی سیاست اختتام پذیر ہو گئی، عون چوہدری کا عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتشار کی سیاست ایک سال سے چل رہی تھی، آج انتشار کی سیاست اختتام پذیر ہو گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ 9 مئی کے واقعات کو پلان کرنے والے کو آج گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عون چوہدری نے جاری بیان میں کہا کہ یہ مکافات عمل ہے جو کریں گے آپ کے ساتھ ہو گا، 9 مئی کو وہ کچھ ہوا جو پاکستان کا دشمن ہی کر سکتا ہے، نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ کیا گیا۔ یوتھ کو سمجھنا چاہیے کہ ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام ضروری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کی سیاست کو گندا کر کے رکھ دیا۔

واضح رہے کہ عون چوہدری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ یہ شروعات ہے، اس کیس میں بڑے بڑے انکشافات ہوں گے، یہ لوگوں کو جھوٹے کیسز میں اندر ڈلواتے تھے، آج ان کے ساتھ انصاف ہوا ہے۔ عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جو ملک کی یوتھ کو ورغلائیں انہیں بے نقاب کرنا ہے، توشہ خانہ کیس میں جو کچھ ہوا ہے یہ اللہ کا انصاف ہے۔ پاکستان میں نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے