شازیہ مری

وزیرخارجہ کے بیانیے سے بی جے پی اور پی ٹی آئی کو تکلیف ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے بیانئے سے بی جے پی اور پی ٹی آئی کو تکلیف ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایس سی او میٹنگ میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے لیکن میٹنگ کے بعد بھارت کے وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس ان کی تنگ نظری ظاہر کرتی ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ دوران میٹنگ بلاول بھٹو نے واضع کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔ انہوں نے کل بھی یہ ہی کہا کہ ہمیں مل کر خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ خطے میں علاقائی کنیکٹویٹی کے لئے سی پیک جیسے اہم منصوبے پر صرف بھارت کو تکلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور میزبان بھارتی وزیرخارجہ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا ثبوت دینا چاہیئے تھا لیکن لگتا ہے بھارتی وزیر کی پریس کانفرنس صرف آر ایس ایس کے انتہا پسندوں کو خوش کرنے کے لیئے تھی۔

شازیہ مری نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن کو دہشت گرد کہا اور عمران نیازی اس کی وکالت کرتا رہا، عمران نیازی کا بس چلتا تو بھارتی پائلٹ کی طرح کلبھوشن کو بھی رہا کردیتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے