جہانگیر ترین

آئی پی پی کے سربراہ جہانگرین ترین نے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) بانی استحکام پارٹی کے سربراہ جہانگرین ترین نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی وئیب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، میں پاکستانی عوام کی مرضی کا بے پناہ احترام کرتا ہوں۔ اس لیے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ ان کا کہنا ہے کہ میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اللہ کے فضل و کرم سے میں ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا، آئندہ چند سالوں میں پاکستان کو ترقی کی منازل طے کرنے کا موقع ملے گا۔

علاوہ ازیں انہوں نے سیاست کو بھی خیر آباد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے