وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف سے آئی ایم ایف کے وفد کی اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف وفد نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے اہم یقین دہانی کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کے وفد نے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت توانائی کے حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے وفد سے ملک کی معاشی صورتحال اور معاہدے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ محکمہ توانائی کے حکام نے ترمیم شدہ گیس مینجمنٹ پلان پیش کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے آئی ایم ایف کو پروگرام مکمل کرنے اور اہداف پر عملدرآمد کرنے کے ساتھ ساتھ اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے