آصف زرداری نواز شریف

ان ہاوس تبدیلی کیلئے آصف زرداری کیجانب سے نوازشریف کو بڑی پیشکش

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اور وفاق میں ان ہاوس تبدیلی کے لئے آصف زرداری نے نواز شریف کو بڑی پیشکش کردی ہے۔ دونوں جماعتیں وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی کا خاتمہ چاہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے ن لیگ کو پیشکش کی کہ چیئرمین سینیٹ ہمارا اور پنجاب کا وزیراعلیٰ ن لیگ کا ہوگا۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ہٹانے میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ ق لیگ اور جی ڈی اے والے بھی ہمارا ساتھ دینگے۔ قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ بھی ن لیگ رکھ لے۔

دوسری جانب نوازشریف نے آصف زرداری کی پیشکش تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے سیاسی مقاصد کے لیے ہمیں استعمال کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ آصف زرداری نے جو کچھ لاہور میں کہا اس کے بعد ان سے تعاون کی گنجائش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے