خواجہ سعد رفیق

ان سب کے شکرگزار ہیں جنہیں یقین ہوگیا کہ نوازشریف وزیراعظم بنیں گے۔ خواجہ سعد رفیق

کراچی (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ان سب کے شکرگزار ہیں جنہیں یقین ہوگیا کہ نواز شریف وزیراعظم بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ن لیگ کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دہائیوں تک کراچی شہر پر توجہ نہیں دی گئی، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو کھنڈر بنا دیا گیا۔ اس بار ہمارا پورا فوکس سندھ پر ہے، نواز شریف نے گرین لائن کا تحفہ کراچی کو دیا اور کے فور پر بھی کام کیا، کراچی کے امن و امان کی بحالی کا کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے ساتھ پہلے ہی طے ہوگیا تھا کہ مل کر الیکشن لڑیں گے، آج بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے جائیں گے، ملاقات میں کراچی اور بلدیاتی نظام پر بھی بات ہوگی۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ رہے لیکن بات چیت بھی کریں، پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست کو گندا کیا ہے، سماجی تعلق ٹوٹنا نہیں چاہیے اور رابطے قائم رہنے چاہئیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتا ہے تو سیاستدان باتیں کرتے ہیں، ہمارے والے بھی کرتے ہیں، کس نے کیا فرمایا یہ سیاسی بیان آتے جاتے رہیں گے، کوئی ایک ادارہ یا جماعت اکیلے اس ملک کو بہتر نہیں کرسکتی، ملک دیوالیہ ہوگیا تھا اس کو ہم نے مل کر بچایا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے