شاہ رخ خان

ناک سے خون روکنے کیلئے شاہ رخ خان کا امریکا میں ہنگامی آپریشن

(پاک صحافت) بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی ناک کا امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہنگامی آپریشن کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کی ناک پر چوٹ لگنے کے باعث مسلسل خون نکلنے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال پہنچانے پر شاہ رخ خان کی ٹیم کو ڈاکٹروں کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے اور خون کو بہنے سے روکنے کے لیے معمولی سرجری کی ضرورت ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق اسپتال میں شاہ رخ خان کی ناک سے خون کو روکنے کے لیے معمولی سرجری کرنی پڑی۔

واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کا بتاناہے کہ شاہ رخ خان سرجری کے کے بعد اب بھارت واپس آچکے ہیں اور صحت یابی کے عمل میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حادثے سے متعلق شاہ رخ خان یا ان کی ٹیم کی طرف سے فی الحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے