اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے متعلق حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت پاکستان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے  متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اب پارلیمنٹ میں احتساب کے لئے جوابدہ ہوگا،  دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی مدت بھی بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد اب گورنر کی مدت پانچ سال ہوگی۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ حفیظ شیخ  کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے متعلق قانون منظور کیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد اس کے لیے مینڈیٹ طے کرنا ہے، اسٹیٹ بینک کےگورنر کی مدت 5 سال ہوگی، جب کہ اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ میں احتساب کے لیے جواب دہ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے پریس کانفرناحس میں کہا ہے کہ کابینہ میں آج کچھ فیصلے اور قوانین کی منظوریاں دی گئی ہیں، جن میں اسٹیٹ بینک کے حوالے سے قانون کی منظوری بھی شامل ہے۔ اسٹیٹ بینک کو مزید خود مختار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے آزادانہ فیصلے کرے گا، اسٹیٹ بینک سے قرض لینے کا سلسلہ بھی قانونی طور پر ختم کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں3 بڑے قوانین کی منظوری دی گئی ہے، معیشت سے متعلق آئندہ دنوں اچھی بنیاد بنائی جائے گی۔ ان قوانین کا مقصد اقتصادی اداروں کو مضبوط بنانا ہے، حکومتی ادارے اور کمپنیز مختلف کاروبار کر رہے ہیں، ان تمام اداروں میں وزارتوں کے اختیار کو کم کیا جا رہا ہے، اور ان اداروں کے لیے بورڈ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ  وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اداروں کو وزارتوں کی بجائے حکومت کے ماتحت کر رہے ہیں، اداروں کے بورڈز کے چیئرمین اب حکومت مقرر کرے گی، جب کہ اداروں کے سی ای او بورڈز کی تقرری کریں گے، کمپنیوں کو پیپرا رولز سے بھی چھٹکارا دلایا جائے گا، کمپنیوں کی لیڈر شپ پروفیشنل ہوگی اور انھیں بار بار تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ ٹیکسوں کی چھوٹ میں کمی لانے کے لیے بھی قانون لایا گیا ہے، اس سے ٹیکس زیادہ اکٹھا ہوگا، انکم ٹیکس میں خصوصی شعبوں کے لیے چھوٹ ختم کی جا رہی ہیں، تمام شعبوں کے لیے ٹیکس مساوی کر رہے ہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور پاکستان کے تعلق کو بحال کر دیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے