رانا ثناء اللہ

انتخابات میں 90 دن کی تاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ انتخابات میں 90 دن کی تاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، پیپلز  پارٹی چند سیٹوں پر نقصان کے ڈر سے مردم شماری پر اعتراض کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے اتفاق رائے سے مردم شماری کی منظوری دی اور کونسل میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی بھی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اس مردم شماری پر پوری قوم کو اعتماد ہے،نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں آئینی تقاضا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان  کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ موجودہ نشستیں تبدیل نہیں ہوں گی۔ شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق 4 ماہ لگنے کا الیکشن کمیشن کا اعلان تشویش اور مایوسی کا سبب ہے، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے۔

 

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے