ایکس (ٹوئٹر) میں بہت جلد ویڈیو کالنگ فیچر متعارف کرانے کا امکان

(پاک صحافت) ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں بہت جلد ویڈیو کالز کے فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ایکس کی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ویڈیو کالز کے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین لوگوں کے فون نمبر کے بغیر بھی ایکس پر ویڈیو کالز کر سکیں گے۔خیال رہے کہ لینڈا یاکارینو نے چند ماہ قبل ایکس کے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم زیادہ بہتر پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر عناصر کو مدنظر رکھا جائے تو ایکس ایک سال پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ صحت مند اور محفوظ پلیٹ فارم ہے۔

واضح رہے کہ  ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اشتہاری آمدنی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ لینڈا یاکارینو نے کہا کہ ہمارا ڈیٹا لائسنسنگ اور اے پی آئی بزنس بہت اچھا ہو رہا ہے جبکہ سبسکرپشن بزنس بھی بہتر ہو رہا ہے، اب ہم اشتہارات پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے