بلاول بھٹو

پی ٹی آئی حکومت کے پاس موجودہ بحرانوں کا کوئی حل نہیں ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش موجودہ بحرانوں کا پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق حکومت کے پاس کوئی حل موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت کی جانب سے صحافی و اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کی منظم ہراسانی کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری صحافی برادری عاصمہ شیرازی کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے، عاصمہ شیرازی کا معاملہ انفرادی نہیں بلکہ اختلاف رائے کو کچلنا حکومت کا ایک عمومی رویہ بن چکا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ افسوس ہوتا ہے کہ ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے اور حکومت ایک خاتون صحافی کی کردارکشی کی مہم میں مصروف ہے۔ سچ سے خوف زدہ حکومت دھونس، دھمکی اور جبر سے عوام کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے