پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کامیاب تجربے پر عملے کی تیکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔

تٖفصیلات کے مطابق  آج کے لانچ کا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن، اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے مشاہدہ کیا۔ خیال رہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی، نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارک باد دی ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کا مقصد مختلف ڈیزائن، تیکنیکی پیرا میٹرز اور ہتھیاروں کے مختلف نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق اس میزائل سسٹم کا مقصد خطے میں استحکام اور ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے