دفعہ 144

الیکشن 2024 کیلئے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

لاہور (پاک صحافت) پنجاب حکومت نے الیکشن 2024 کے لیے صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرتےہوئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی سمیت سیاسی گروپوں کے جھگڑوں کے خدشات ہیں، جس کے پیش نظر 12 فروری تک پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ صوبے بھر میں انتخابات کے دوران لائسنسی و غیرلائسنسی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہوگی اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب لاہور پولیس نے عام انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔

جس کے مطابق پولنگ ڈے پر 30 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ پولنگ ڈے پر 4 ہزار سے زائد لیڈی پولیس بھی فرائض سرانجام دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے