شہبازشریف

آئی ایم ایف پروگرام ہماری معیشت کو نئی سمت دینے کے راستے کا تعین کرتا ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ہماری معیشت کو نئی سمت دینے کے راستے کا تعین کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پاکستانی معیشت کے لیے بہت اہم ہے۔ ہمیں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہوگا اور پاکستان کو خود کفیل بنانے کے لیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اصلاحات کے ذریعے ہی معاشی بحران سے ملک کو نکال سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام ہماری معیشت کو نئی سمت دینے کے راستے کا تعین کرتا ہے۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے