مولانا عبدالغفور حیدری

حکومت نے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر کے عوام کے منہ سے آخری نوالا بھی چھین لیا، عبدالغفور حیدری

نارووال (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو ئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالغفور حیدری نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے حولےکر کے عوام کے منہ سے آخری نوالا بھی چھین لیا۔  ان کا کہنا ہے کہ عالمی لابی نے ان نا اہلوں کو سلیکٹ کر کے پاکستانی عوام پر مسلط کیا جس کا خمیازہ اب یہ قوم بھگت رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ عبدالغفور حیدری نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک میں آزادی کے نام پر فحاشی عریانی اور بے حیائی کے کلچر کو فروغ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ  ریاست مدینہ کے دعویداروں کے گھر سے ہی فحاشی عریانی اور بے راہروی کی بنیاد ڈالی گئی۔

واضح رہے کہ عبدالغفور حیدری نے مینار پاکستان واقعے سے متعلق کہا کہ  اسکول وکالجز کے سینکڑوں بچے اور بچیوں کو اکسا کر ’آزادی‘ کے نام پر دھرنے دیے گیے اور کئی راتیں باہر گزاری گئیں،گریٹر پارک یاد گار کا افسوسناک واقعہ انہی محرکات کا شاخسانہ ہے۔ عبدالغور حیدری کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک ایجنڈے پر کھڑے ہوتے تو کب سے یہ حکومت فارغ ہو چکی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے