شہباز شریف

چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر بےحد مشکور ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی صدر کی جانب سے پاکستان کی حمایت میں بیان دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر بےحد مشکور ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کی تکمیل کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود اور سی پیک کو مثالی منصوبہ بنانا ان کے عزم کا عکاس ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے میدان میں سی پیک نے 10سال میں اہم سنگ میل طے کیے۔ پاک چین اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کے لیے چینی صدر کی کاوشوں کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے دوسرے دور کی کامیابی کے لیے مزید جوش و جذبے سے کام کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے