اسحاق ڈار

الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔  خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے عدالت نے آج سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم نے اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دیے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹر شہزاد وسیم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 9 جنوری کو سنانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے