مریم نواز

وفاقی حکومت اداروں کو متنازع بنا رہی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت ) ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اداروں کو متنازع بنا رہی ہے وزیراعظم آج بکاؤ ارکان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے ادارے عمران خان کے ساتھ کھڑے نہ ہوں، ہم نے جیلیں بھگتیں لیکن اداروں کو متنازع نہیں بنایا۔

تفصیلات کے مطابق  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتی ہوں اور اداروں کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کون ہیں‘ اگر ادارے آپ کے حق میں بات کریں تو ٹھیک اگر نہ کریں تو آپ اداروں کو نشانہ بناتے ہیں‘ الیکشن کمیشن کی کوئی ذاتی رائے نہیں تھی‘ انہوں نے آئینی دائرے میں پوزیشن اختیار کی‘ عدالت عظمیٰ نے بھی الیکشن کمیشن کی اس پوزیشن کو تسلیم کیا۔

مزید پڑھیں: صدر نے سمری میں لکھا ہے کہ وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو چکے اسے پبلک کیا جائے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں اپنی اے ٹی ایمز کو ٹکٹ دیتے ہیں وہاں الیکشن کمیشن ٹھیک ہے مگر اسلام آباد کی ایک نشست نے آپ کا کچا چھٹا کھول دیا تو آپ نے الیکشن کمیشن کو متنازع بنانا شروع کردیا‘ ہم نے اداروں کو متنازع نہیں بنایا بلکہ ان کے تقدس کے لیے جیلیں بھگتیں‘ آج بھی ان کے تقدس کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  آپ کی اے ٹی ایمز جتتی ہیں تو الیکشن بالکل ٹھیک ہیں‘ اسلام آباد سے آپ ہارتے ہیں تو الیکشن کمیشن غلط ہے ‘الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ پر آئینی پوزیشن لی تھی ہماری بھی وہی پوزیشن ہے کہ آئینی ترمیم پارلیمان کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی پوری پارلیمانی پارٹی کھڑی ہے ‘ایک بھی رکن دھونس دھاندلی کے باوجود نہیں ٹوٹا‘ اگر ہمارے ووٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی گئی تو ڈسکہ کی طرح مینڈیٹ پر پہرہ دیں گے‘ 2018ء الیکشن کبھی تسلیم کیا نہ عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرتی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اب یہ بات عوام کو کہنے کے بجائے ادارے عمران خان کو بتائیں کہ وہ عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں‘ اب وہ عمران خان کو کہیں کہ ہمیں سیاست میں مت گھسیٹیں جس دن ان کو عوامی غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے آپ کو ان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوا نظر نہیں آنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے