فوج کی مدد کے بغیر عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے، ناصر موسیٰ زئی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی نے انکشاف کیا ہے کہ  سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکومت بنانے اور چلانے میں عمران خان کی مدد کی۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج کی مدد کے بغرا عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بن  سکتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی تی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ فوج کی مدد کے بغیر عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے محسنوں پر ہی خودکش حملہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ناصر موسی زئی نے مزید کہا کہ اسمبلی اجلاس تک چلانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ممبران اسمبلی کو بلاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے جتنی پی ٹی آئی کی مدد کی اتنی کسی حکومت کی مدد نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے