احسن اقبال

گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ خیال رہےکہ اس سے قبل بھی متعدد وفاقی وزراء کہہ چکے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پاکستانی بینکوں میں موجود عوام کے زرمبادلہ کوہاتھ نہیں لگائے گی۔

واضح رہے کہ احسن اقبال کے مطابق  ماضی میں بھی ملکی زرمبادلہ شمار کرتے ہوئے کمرشل بینکوں کے ذخائر شامل کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایسا بیان پہلی بار نہیں دیا،اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6 ارب ڈالر بھی پاکستان کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے