مریم اورنگزیب

گزشتہ حکومت کی نااہلی سے بجلی کے کارخانے بند ہوئے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کی نااہلی سے بجلی کے کارخانے بند ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ بند بجلی کارخانوں کی مرمت کا کام جاری ہے، جبکہ وزیراعظم نے یکم مئی سے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر نیب کو گرفتاری اور کیسز کیلئے ڈائریکشن دیتے تھے، نیب،ایف آئی اے کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا گیا، 4سال بعد ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔عمران خان کو شہبازشریف کی کارکردگی سے ڈرلگ رہا ہے، عمران خان اب دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ بند بجلی گھروں کوبھی بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی، چینی سفارتخانے کو یقین دہانی کرائی تحقیقات جلد مکمل ہونگی، گزشتہ حکومت کے بنائے گئے قوانین کا جائزہ لیا گیا۔ جامعہ کراچی میں ہونے والے بم دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہوچکا، چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے