شہباز شریف

ایم کیو ایم وفد کی شہباز شریف سے ملاقات، وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کا اشارہ

لاہور (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (پی ڈی ایم) کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات کے دوران ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ خیال رہے کہ اس  موقع پر  ن لیگ کے سیکریٹر ی جنرل  احسن اقبال ،  سینئر رہنما سعد  رفیق ، شاہ محمد شاہ ، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اور  ملک محمد خان بھی موجود تھے جب کہ ایم کیو ایم کی جانب سے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور سابق میئر کراچی وسیم اختر موجود تھے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے شہباز شریف سے ملاقات میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اب تک ہم سے کوئی ایک وعدہ پورا نہیں کیا۔ دوسری جانب شہباز شریف نے ایم کیو وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ایم کیو ایم کی وفد سے لوکل باڈیز ایشوز پر بات ہوئی۔ ایم کیو ایم کے مطابق عمران خان نیازی نے کراچی کے لیے  گیارہ سو ارب روپے کا سیلاب پیکج کااعلان کیا لیکن اس پیکج کا کچھ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پرحاضری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے کے دوران ایران کے صدر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے