لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ سے مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائیکورٹ سے مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے۔ عدالت نے ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثناءاللہ کی مستقل ضمانت منظور کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناءاللہ کے متعلق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر نیب کی لیگل ٹیم اور انوسٹی گیشن ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی۔ نیب کے وکیل فیصل بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے گزشتہ کئی سالوں سے غیرقانونی طریقے سے جائیداد بنائی ہے جبکہ ان کی آمدن اتنی نہیں جتنے اثاثے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناءاللہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود نیب کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے جبکہ صرف مفروضوں پر یہ ساری کہانی بنائی گئی ہے۔ جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد رانا ثناءاللہ کی مستقل ضمانت منظور کرلی اور لیگی رہنما کو 50 لاکھ کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے