سیلاب

انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں،مرنے والوں کی تعداد 50 سے زیادہ ہو گئی

جاکارتا {پاک صحافت} مشرقی انڈونیشیا اور اس کے ہمسایہ ملک مشرقی تیمور میں طوفانی بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

خبر کے مطابق، طوفانی بارش کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے انڈونیشیا کے فلورس جزیرے سے لے کر مشرقی تیمور تک پھیلے جزیروں پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں42 افراد لا پتہ اور نو زخمی بھی ہو چکے ہیں

طغیانی اور اس کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث ڈیم اوور فلو ہوگئے جس کی وجہ سے ہزاروں مکانات ڈوب گئے اور اس کے نتیجے میں پھنسے ہوئے متاثرین تک پہنچنے میں امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری کے مہینے میں انڈونیشیا کے مغربی صوبہ جاوا  کے علاقے سمیڈانگ میں طوفانی سیلاب سے 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

لندن احتجاج

رفح میں نسل کشی نہیں؛ کی پکار نے لندن کو ہلا کر رکھ دیا

(پاک صحافت) صیہونی حکومت کی فوج کے سرحدی شہر رفح پر قبضے کے ساتھ ہی ہزاروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے