خواجہ سعد رفیق

عمران خان اور پرویز الٰہی باز آجائیں، اقتدار کے لیے کتنی بار آئین توڑیں گے؟ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پرویز الٰہی باز آجائیں، یہ لوگ اقتدار کے لیے کتنی بار آئین توڑیں گے؟   خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم ترین مقدمے کی سماعت جاری ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت اور ایڈوکیٹ جنرل کی انڈر ٹیکنگ کے باوجود پنجاب میں بھی آئین توڑا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کر دی ہے، ان کو یہ نہیں علم کے اسپیکر یا ڈپٹی اسی اجلاس کے صدارت نہیں کر سکتے جو ان کے خلاف ہو۔ انہوں نے ووٹ چوری کر کے پنجاب اور مرکز میں حکومت بنائی تھی، اب ان کی چوری پکڑی گئی ہے تو باز آ جائیں کتنی بار آئین کی توہین کریں گے؟

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ہم نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے، تھوڑی دیر تک باقاعدہ درخواست جمع کروا دیں گے، گورنر راج لگ سکتا ہے اور نہ ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہو سکتی، جو ملک میں بحران آیا ہے وہ عمران خان لایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے