فریال تالپور

الیکشن کمیشن کو فریال تالپورکے خلاف نااہلی کیس کی سماعت سے روک دیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف ناانہلی کیس کی سماعت سے روک دیا۔ یاد رہے کہ فریال تالپور کے خلاف پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ افضل نے نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فریال تالپور کے وکیل فاروق نائیک نے عدالت میں موقف اپنایا کہ  الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کی بحالی کی درخواست پر ہمیں سنا ہی نہیں، فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دےکر کارروائی سے روکا جائے۔ ذرائع کے مطابق  اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد  حکم امتناع جاری کردیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے فریال تالپور کی استدعا منظور کر لی ہے، اور الیکشن کمیشن کو ان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 مئی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے