شہباز شریف نے جج سے پاور استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف نے جج سے پاور استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف  منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران شہباز شریف نے فاضل جج سے مکالمہ کرتے ہوئے ان سے اپنی پاور استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا، جج نے کہا جب پاور استعمال کرنے کا وقت آئے گا تو استعمال کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، شہباز شریف سمیت دیگر نامزد ملزمان نے حاضری مکمل کرائی ، شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز پیش نہیں ہوئے۔فاضل جج نے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ان کے ایسوسی ایٹ سے کہا کہ میری طبیعت خراب ہے رات سے سویا نہیں ہوں،میں سرکاری ملازم ہوں عدالت میں آیا ہوں،آپ افسر لوگ ہیں۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف پرجیل میں بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی: مریم اورنگزیب

شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت ملتوی کی جائے،میں آپکی صحت کے لیے دعا گو ہوں آپ جلد تندرست ہوں،تاہم جج نے شہباز شریف کو حکم دیا کہ آج سماعت ملتوی نہیں ہوگی آپ بحث کریں ۔اس پر شہباز شریف نے کہا کہ امجد پرویز میرے وکیل ہیں وہ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، میں عدالت سے ادب سے استدعا کرتا ہوں مجھے مہلت دیں،جس کے بعد عدالت نے شہباز شریف کی استدعا منظور کرلی اور سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف نے عدالت میں بتایا کہ یکم دسمبر کا اخبار دیکھیں چینیوٹ مائنز میں کرپشن ہوئی،میرے دور میں وہاں مائنز میں کروڑوں کا خزانہ نکلا، وہ خزانہ عوام کا ہے میں سپریم کورٹ تک گیا قانون کے مطابق وہاں کام شروع کیا،لیکن وہاں کرپشن ہوئی اس کا ذمہ دار کون ہے؟

لیگی رہنما نے نے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا کردی جس پر فاضل جج نے حکم دیا کہ آپ تحریری درخواست دیں میں اس پر قانون کے مطابق حکم دوں گا۔شہباز شریف کا جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب آپ اپنی پاوراستعمال کریں ، جج نے کہا کہ آپ کو بکتر بند گاڑی سے بلٹ پروف گاڑی میرے حکم پر دی گئی ہے،جب پاور استعمال کرنے کا وقت آئے گا تو استعمال کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے