واٹس ایپ

واٹس ایپ ڈیٹا اینڈرائیڈ یا آئی فون میں منتقل کرنے کا فیچر اب تمام صارفین کیلئے متعارف

کراچی (پاک صحافت) واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ سے آئی او ایس یا آئی او ایس سے اینڈرائیڈ فون میں چیٹ ہسٹری کو منتقل کرنے کا فیچر باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔ اس سے قبل یہ فیچر آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بیٹا ورژن میں دستیاب تھا یا اینڈرائیڈ فونز کے مخصوص ماڈلز میں یہ سہولت موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق اب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے آئی او ایس 15.5 پر کام کرنے والے آئی فون، اینڈرائیڈ 5 یا اس کے بعد کے ورژن پر کام کرنے والے فون، موو ٹو آئی او ایس ایپ کا تازہ ترین ورژن اور اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے تازہ ترین ورژن کی ضرورت ہوگی۔ جب آپ اینڈرائیڈ فون پر موو ٹو آئی او ایس کو اوپن کریں گے تو وہ خودکار طور پر واٹس ایپ کو لانچ کردے گی، جہاں آپ کو ڈیٹا آئی فون میں ٹرانسفر کرنے کی اجازت دینا ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ ایپ واٹس ایپ ڈیٹا کو انکرپٹ کردیتی ہے تاکہ وہ محفوظ رہے۔ اس کے بعد جب آپ آئی فون پر واٹس ایپ کو اوپن کریں گے تو انکرپٹڈ ڈیٹا کے ڈاؤن لوڈ ہونے کا عمل مکمل ہوجائے گا، مگر صارف کے لاگ ان ہونے تک وہ ڈیٹا قابل استعمال نہیں ہوگا۔ ایک بار لاگ ان ہوجائیں گے تو تمام میسجز اور دیگر ڈیٹا واٹس ایپ کے آئی او ایس ورژن میں نظر آنے لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے