حافظ حمداللہ

خیبرپختونخوا کے لوگوں نے حکومت اور نوٹ کی طاقت کو شکست دی، حافظ حمد اللہ

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے نتائج سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) حکومت اور نوٹ کی طاقت کو شکست دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجما ن اور جعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے جاری بیا ن میں کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے ووٹ چوری کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے،  تاہم خیبر پختونخوا کے عوام نے حکومت اور نوٹ کی طاقت کو شکست دی۔ خیال رہے کہ انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت پر بلدیاتی انتخابات کے نتائج روکنے کی سازش کرنے کا الزام بھی  لگادیا۔

واضح رہے کہ پی ڈ ی ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن پشاور میئر کی کامیابی سمیت تمام کامیاب امیدواروں کا اعلان کرے، بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی کو شکست دیں گے۔پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اور وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کے نتائج روکنے کی سازش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے