صدر ن لیگ

شہباز شریف سے ملائیشیاء کے ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ملائیشیاء کے ناظم الامور ڈڈی فیصل احمد صالح نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیاء کے ناظم الامور نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔  ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے ملائیشیاء کے ناظم الامور کی آمد پر خیر مقدم کیا جبکہ ملائیشیاء کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملائیشیاء کی ترقی اسلامی دنیا میں ایک مثال ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام باہمی احترام، عقیدے اور اسلامی اقدار کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ دوسری جانب ملائیشیاء کے ناظم الامور  نے پاکستان کی ترقی اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے