وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے اوورسیزپاکستانیوں کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ سماجی و اقتصادی عدم مساوات کم کر کے اتحاد کو فروغ دیتی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی صحیح تعمیل تقویٰ اور پاکیزگی کا تقاضہ کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ جذبۂ قربانی، مساوات اور ہمدردی کا درس دیتی ہے۔ خیال رہے کہ رہے کہ پاکستان بھر میں بوہری برادری سمیت پشاور اور بعض قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش منا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نمازِ عید کے دنیا کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں، قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے، طوافِ زیارت کریں گے۔ جبکہ صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے