جنرل قمر جاوید باوجوہ

شوٹنگ میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا اہم مقصد ہے۔ آرمی چیف

جہلم (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شوٹنگ میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا اہم مقصد ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کی۔ مقابلوں میں تینوں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سویلین نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹر فارمیشن مقابلوں میں منگلاکور پہلے اور بہاولپور کور دوسرے نمبر پر رہی۔ پاک فوج نے شارٹ گن، لانگ رینج اور چھوٹے ہتھیاروں کے مقابلے جیتے جبکہ آرمی چیف نے نشانہ بازوں کی مہارتوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایک پیشہ ور جوان کے لیے شوٹنگ میں مہارت طرہ امتیار ہے، شوٹنگ میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا اہم مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے