شہباز شریف بلاول بھٹو

وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، سیاسی و خارجہ امور پر مشاورت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی و خارجہ امور پر مشاورت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پاکستان کو وزارت خارجہ کے حوالے سے مختلف امور سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے