احسن اقبال

سلیبس مکمل کروائے بغیر امتحانات طلبا سے زیادتی اور ظلم ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سلیبس مکمل کروائے بغیر طلبا و طالبات سے امتحانات لینا ان کے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیبس مکمل کروائے بغیر طلبا کو زبردستی امتحانات میں بٹھانے سے ان کا کیرئیر خراب ہوگا۔ ہم نے نصاب مکمل ہونے تک امتحانات موخر کرنے کا کہا تھا جس کا مقصد طلبا کو فیل ہونے سے بچانا تھا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کورونا صورتحال میں دو سال قبل بتایا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں چیلنج ہوگا، حکومت نے دو سالوں میں سلیبس مکمل کروانے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی، لاکھوں طلبا کے مستقبل میں وزیر تعلیم کی انا حائل ہے، اشرافیہ کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ آپ زمینی حقائق سے لاتعلق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے