طلال چوہدری

پہلے مرید چور نکلا تھا، اب مرشد بھی چور نکلی۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے مرید چور نکلا تھا، اب مرشد بھی چور نکلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ اسکینڈل میں نئے انکشافات ہوئے ہیں، دو عرب ملکوں سے بشریٰ بی بی کو 6 ارب روپے کے گفٹ ملے، بشری بی بی کے نام سے جعلی رسیدیں بنوائی گئیں، ہر تھوڑے دنوں میں خان صاحب اپنے مرشد سمیت عمرہ کرنے نہیں، گفٹ لینے جاتے تھے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مرید وزیراعظم بنا تو اس کا دفتر بیچا جاتا تھا، مرشد نے جو چیزیں پکڑیں وہ بیچی ہیں، دو عرب ممالک سے جو تحفے ملے وہ 5 ارب مالیت کے ہیں، جو گفٹ ملے وہ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے گئے، گفٹ وزیراعظم ہاؤس میں رکھے اور ان کی ویلیو ایشن 3 کروڑ کی کروائی، 6 ارب کی چیز کی ویلیو ایشن تین کروڑ لگوائی اور دیا ڈیڑھ کروڑ، جو کچھ بھی دیا گیا وہ نہیں چھوڑا، مگر بندہ بڑا ایماندار تھا۔ انہوں نے کہا کہ ننگے پاؤں حجاز مقدس جانے والا وہاں سے ملے تحفے بیچتا رہا، اگر مدینہ کی ریاست ہوتی تو خان صاحب وزیراعظم نہیں، سنگسار ہوتے، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں دی گئی تفصیلات میں بیٹی کا نام چھپایا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے