جاوید لطیف

عمران خان کی سہولت کاری آج بھی اداروں میں موجود ہے۔ جاوید لطیف

شیخوپورہ (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سہولت کاری آج بھی اداروں میں موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری الیکشن پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہیں، عمران خان کے مقدمات میں تاخیر کی جارہی ہے جبکہ ان کی اپیل پر فیصلہ ایک ہی دن میں آجاتا ہے۔ عمران خان کے مقدمات کے فیصلے زیر التوا ہیں اور ہماری سزائیں برقرار ہیں، پوچھتا ہوں یہ کیسے ممکن ہے؟۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے کیسوں کا فیصلہ ہو اور ہمارے ساتھ ناانصافی کا ازالہ کیا جائے، ہمارے ہاتھ باندھ کر دوسرے کو اژدھا بنایا جارہا ہے۔ ہمارے کیس 4 سال سے زیرالتواء ہیں، ان کی ایک اپیل پر پورا دن لگا کر فیصلہ دے دیا جاتا ہے، جب تک ہمارے ساتھ ہوئی ناانصافیوں کا مداوا نہیں ہوتا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اینڈ کمپنی کے حمایتی اداروں میں بیٹھے لوگوں کو اُکسا رہے ہیں، ہم پاکستان کی سالمیت کے لیے خاموش ہیں ورنہ تمام کرداروں کو ننگا کردیں گے۔ ناانصافیوں کے خلاف ہمارے حق میں فیصلہ آتا ہے تو این آر او کا الزام لگادیا جاتا ہے، یہ عدم اعتماد کے ذریعے سیٹ سے ہٹ کر الیکشن کا مطالبہ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے