آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اے ایس پی شہر بانو نقوی سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نکتہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کی اے ایس پی شہر بانو نقوی سے ملاقات کی اور ان کی بہادری اور غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے پر تعریف کی ہے۔

انہوں نے اے ایس پی شہربانو کی غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے پر تعریف کی اور کہا کہ نڈر آفیسر شہربانو نقوی نے 26 فروری کو لاہور کے اچھرہ بازار میں مشتعل ہجوم سے خاتون کو بحفاظت نکالا جو ان کے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرے کرتا ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ خواتین معاشرے کا انمول حصہ اور ان کا احترام مذہب اور ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، انہوں نے اپنی قابلیت و استقامت سے اندرون و بیرونِ ملک خود کو ممتاز کیا ہے۔

تحفظات اور شکایات کے حل کے لیے قانونی راستے میسر ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نکتہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے