خواجہ آصف

الیکشن لڑنے کیلئے نوازشریف کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑنے کیلئے نواز شریف کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین الیکشن کو مشکوک بنانے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی چھینے جانے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی والے غلط بیانی کررہے ہیں وہ الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں، اگر پی ٹی آئی امیدوار سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے ہیں تو وہ دوبارہ لے لیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ چاہتی ہے 8 فروری کو انتخابات ہوں، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرتے۔ میری اطلاع ہے کہ نواز شریف لاہور اور دیگر حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ نواز شریف کے الیکشن لڑنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے قانون پاس کرلیا ہے کہ پانچ سال سے زیادہ نااہلی نہیں ہوسکتی۔ بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑسکتے ہیں یا نہیں یہ قانونی معاملہ ہے، عدالتوں کو دیکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے