مریم اورنگزیب

پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے مظلوم نہیں بن سکتا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم تقریروں سے مظلوم نہیں بن سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ جس نے این آر او دینے پہ مجبور کیا اُسی کو تاحیات ایکسٹینشن دینے کی آفر کیوں کی؟ عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ وہ چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کو اپنی سیاست کی نذر کرنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے طالبان سے مذاکرات کرانے میں سہولت کاری کی، امریکیوں کے انخلا پر افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ تھا، افغانستان میں خانہ جنگی ہوتی تو پاکستان بھی متاثر ہوتا۔ ان کا کہنا تھاکہ جنرل باجوہ سےکوئی اختلافات نہیں تھے، ہم ایک پیج پر تھے، توسیع ملنے کے بعد باجوہ نےکہا احتساب سے پیچھے ہٹ جاؤ، دوسرا اختلاف جنرل فیض کے مسئلے پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے